Welcome to NEWSFLASH, Your News link to Pakistan and beyond . . .
 

Urdu News Update

 

Newsflash
 

اردو رسائل و جرائد

 

Pakistan's premier  website that covers current affairs and news.

Readers Digest

 

Hina Digest

ایک ایسا ملک جہاں وقت کی پابندی کو غیرمہذب سمجھا جاتا ہے

Time Magazine Subscription in Pakistan

 

Reader's Digest

 

 

 

کورونا وائرس: ایران حکومت کیا کہتی رہی اور شواہد کیا تھے؟

ایران کو دنیا میں کورونا وائرس کی سب سے بڑی وبائی صورتحال کا سامنا ہے۔ اس حوالے سے بھی خدشات موجود ہیں کہ حکومت اس وائرس کی حقیقی شدت کو گھٹا کر پیش کر رہی ہے اور صورتحال تیزی سے مزید خراب ہو سکتی ہے۔

 

کورونا وائرس کی وبا پھوٹنے سے اب تک محمد اپنے مریضوں کی جانیں بچانے کے لیے سرتوڑ کوششیں کر رہے ہیں۔

شمالی صوبے گیلان میں کام کرنے والے ڈاکٹر محمد نے 14 دنوں سے اپنے خاندان سے ملاقات نہیں کی ہے۔ انھوں نے اپنے دوستوں اور ساتھیوں کو کورونا وائرس کے ہاتھوں گنوایا ہے۔ میڈیکل سکول میں ان کے ایک سابق استاد بھی کورونا وائرس کا نشانہ بن کر ہلاک ہوچکے ہیں۔

Who is Ali Khamenei?

A Special report on India's attempts to wish Kashmir issue away. Rs 50 in Pakistan

ذیابیطس: کیا ادویات کی بڑھتی قیمتیوں کی وجہ ڈالر کی قدر میں اضافہ ہے؟

 

محمد کہتے ہیں کہ یہ صرف ہمارا ہسپتال نہیں ہے، بلکہ کورونا وائرس نے ہمارے پورے طبی نظام کو مفلوج کر کے رکھ دیا ہے۔

ہمارے سٹاف کا مورال گر چکا ہے۔ ہمارے خاندان شدید فکرمند ہیں اور ہم پر بے پناہ دباؤ ہے۔

 

محمد کا نام بدل دیا گیا ہے کیونکہ ایران میں حکومت کے خلاف بات کرنے پر گرفتاری کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، مگر ملک کے شمالی صوبوں سے کئی ڈاکٹروں نے بی بی سی سے ان ناگفتہ بہ حالات کے بارے میں بات کی جن کا انھیں سامنا ہے، اور اس بارے میں بھی کہ حکومت نے کس برے طریقے سے اس بحران سے نمٹا ہے۔

 

 

 

محمد کہتے ہیں کہ ہمارے پاس کافی تعداد میں ماسک تک نہیں ہیں۔ ہمارا طبی عملہ روزانہ کی بنیاد پر مر رہا ہے۔

 

مجھے نہیں معلوم کہ کتنے لوگ ہلاک ہوئے ہیں مگر حکومت اس بحران کی حقیقی شدت کو چھپانے کی کوشش کر رہی ہے۔ انھوں نے اس وبا کے ابتدائی دنوں میں جھوٹ بولا تھا۔

صرف 16 دنوں کے اندر ایران کے تمام 31 صوبوں میں کووِڈ-19 پھیل چکا تھا۔ اس کے علاوہ 16 ممالک کا دعویٰ ہے کہ ان کے پاس ایسے کیسز ہیں جن کا تعلق ایران سے ہے۔ ان ممالک میں ایران، افغانستان، بحرین، کویت، عُمان، لبنان، متحدہ عرب امارات، کینیڈا، پاکستان، جورجیا، ایسٹونیا، نیوزی لینڈ، بیلاروس، آذربائیجان، قطر اور آرمینیا شامل ہیں۔

لیکن حکومت کے ناقدین کا کہنا ہے کہ ایرانی حکومت وبا کو گھٹا کر پیش کر رہی ہے۔

گذشتہ ماہ فروری کی 19 تاریخ کو حکومت نے لوگوں سے کہا کہ وہ وائرس کے بارے میں فکرمند نہ ہوں۔ ایران کے رہبرِ اعلیٰ آیت اللہ علی خامنہ ای نے ایران کے دشمنوں پر الزام عائد کیا کہ وہ خطرے کو بڑھا چڑھا کر پیش کر رہے ہیں۔

ایک ہفتے بعد جب کیسز اور اموات کی تعداد میں اضافہ ہوا تو صدر حسن روحانی بھی رہبرِ اعلیٰ کا مؤقف اپناتے ہوئے دیکھے گئے۔ انھوں نے دشمنوں کی تمام سازشوں اور ڈراووں سے خبردار کیا۔ انھوں نے کہا کہ یہ سب ملک کو روک دینے کے لیے کیا جا رہا ہے اور ایرانیوں پر زور دیا کہ وہ اپنے روز مرّہ کے کام جاری رکھیں اور کام پر جاتے رہیں۔

حال ہی میں ریاست کے زیرِ کنٹرول ٹی وی پروگرامز میں اعلان کیا گیا کہ کورونا وائرس ممکنہ طور پر امریکہ میں تیار کیا گیا حیاتیاتی ہتھیار ہو سکتا ہے۔ رہبرِ اعلیٰ نے بھی حیاتیاتی حملے کے بارے میں ٹویٹ کی۔

بی بی سی نے جس بھی ڈاکٹر سے بات کی انھوں نے بتایا کہ ان کے تجربے کے مطابق سرکاری اعداد و شمار حقائق سے بہت کم ہیں۔

گلستان صوبے سے تعلق رکھنے والی ایک شعبہ حادثات کی ڈاکٹر نے بتایا کہ ان کے ہسپتال میں روزانہ تقریباً 300 مریض آ رہے ہیں۔

ان کا اندازہ ہے کہ ان میں سے 60 سے 70 فیصد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہیں مگر وسائل کی کمی کی وجہ سے صرف نازک حالت والے مریضوں کو ہی داخل کیا جا رہا ہے۔

اور سرکاری اعداد و شمار میں صرف ان مریضوں کو ہی گنا جا رہا ہے جنھیں ہسپتال میں داخل کیا جائے۔

وہ بتاتی ہیں کہ کس طرح انھوں نے گذشتہ دو ہفتوں کے اندر اوسطاً روز پانچ مریض ہلاک ہوتے ہوئے دیکھے۔ ان کا کہنا تھا کہ اکثر ایسا ہوتا کہ جب تک کوئی کورونا وائرس کی ٹیسٹنگ کٹ لے کر آتا، ان کا مریض تب تک ہلاک ہوچکا ہوتا۔

Post dated  March 25, 2020

 

Share your views at myopinion@newsflash.com.pk

 

کیا عالمی تجارت کے لیے ڈالر لازمی ہے؟

 

جلد کی حفاظت

 

 

Want to get news alerts from newsflash.com.pk? Send us mail at

editor.newsflash@gmail.com


Copyright 2006 the Newsflash All rights reserved

This site is best viewed at 1024 x 768