Welcome to NEWSFLASH, Your News link to Pakistan and beyond . . .
 

Urdu News Update

 

Newsflash
 

Current Affairs Magazine

اردو رسائل و جرائد

 

Pakistan's premier  website that covers current affairs and news.

Readers Digest

Time magazine 100 most influential persons in 2019

 

Hina Digest

یونان کا سرخ سونا

 

Time Magazine Subscription in Pakistan

 

Reader's Digest

 

 

ایک ایسا ملک جہاں وقت کی پابندی کو غیرمہذب سمجھا جاتا ہے

ہاٹ منی: کورونا وائرس سے پیدا ہونے والی غیر یقینی صورتِحال سے پاکستان کی معیشت پر کیا فرق پڑا ہے؟

پاکستان بھی ان ملکوں میں شامل ہے جہاں سٹاک مارکیٹس، کرنسی کی قدر اور بیرونی سرمایہ کاری کو شدید دھچکا لگا ہے۔ شاید اسی لیے بیرون ملک سے آنے والی سرمایہ کاری میں اچانک کمی کے بعد شرح سود میں کچھ کمی کی گئی ہے۔

 

اسٹیٹ بنک کی جانب سے جاری ہونے والی مانیٹری پالیسی کے مطابق پالیسی ریٹ کو 13.25 سے کم کر کے 12.50 کر دیا گیا ہے۔

تاہم سب سے بڑا دھچکا حکومت کی اس معاشی پالیسی کو لگا جس کے ذریعے حکومت نے ملک میں ہاٹ منی کو فروغ دینے کی کامیاب کوشش کی تھی۔

سٹاک مارکیٹ میں تاریخی ٹریڈنگ ہالٹ

پاکستان سٹاک ایکسچنج ان مارکیٹوں کی فہرست میں آتی ہے جو گذشتہ کئی روز سے شدید کاروباری مندی سے دوچار ہے۔ اس مارکیٹ سے وابستہ سرمایہ کار اس وقت خوف اور بے یقینی کی کیفیت کا شکار ہیں کہ آنے والے دنوں میں مارکیٹ مزید خسارے میں جا سکتی ہے۔

A Special report on India's attempts to wish Kashmir issue away. Rs 50 in Pakistan

پاکستان سٹاک ایکسچنج کا بنچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس سٹاک مارکیٹ میں حصص کی خرید و فروخت کا پیمانہ سمجھا جاتا ہے۔ یہ انڈیکس گذشتہ ہفتے کے اختتام پر 5.6 فیصد کمی کے ساتھ بند ہوا۔ پاکستان سٹاک ایکسچنج میں کاروبار میں شدید مندی کا ایسا رجحان دیکھنے میں آیا کہ گذشتہ ہفتے میں حصص مارکیٹ میں خرید و فروخت کو تین بار روکنا پڑا۔ سٹاک مارکیٹ کی اصطلاح میں ٹریڈنگ ہالٹ اس وقت عمل میں لائی جاتی ہے جب پانچ منٹ کے دورانیہ میں مارکیٹ مسلسل پانچ فیصد سے بھی زیادہ گرے۔

سٹاک مارکیٹ میں حصص کی خرید و فروخت سے منسلک ٹاپ لائن سیکورٹیز کے چیف اکانومسٹ سیڈ عاطف ظفر کے مطابق ایسی صورت حال میں مارکیٹ میں حصص کی خرید و فروخت کو 45 منٹ تک روک دیا جاتا ہے تاکہ مندی کے اس رجحان کی حوصلہ شکنی کی جا سکے۔

 

 

 

کورونا اور فلو میں فرق

 

ہاٹ منی پالیسی کو دھچکا

سٹاک مارکیٹ کی طرح پاکستان کی منی مارکیٹ میں بھی گذشتہ ہفتے ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے نے مزید قدر کھوئی۔ روپے کی قدر میں کمی کی وجہ حکومتی سیکیورٹیز سے بیرونی سرمایہ کاری کا اخراج بتایا جاتا ہے۔

 

اگورنمنٹ سیکورٹیز سے بیرونی سرمایہ کاری کے اخراج میں مارچ 2020 کے پہلے گیارہ دنوں میں بے پناہ اضافہ دیکھنے میں آیا۔ مرکزی بنک کے اعداد و شمار کے مطابق ان گیارہ دنوں میں 625 ملین ڈالر کی بیرونی سرمایہ کاری گورنمنٹ سیکورٹیز سے نکلی۔

عام اصطلاح میں اس سرمایہ کاری کو ہاٹ منی کے نام سے جانا جاتا ہے جو قلیل مدت کے لیے حکومتی بانڈز میں انویسٹ کی جاتی ہے۔

 

Post dated  March 19, 2020

 

Share your views at myopinion@newsflash.com.pk

 

کیا لاہور میں پینے کا پانی ختم ہو رہا ہے؟

افواج پاکستان کی پریڈ منسوخ کر دی گئی

جلد کی حفاظت

 

 

Want to get news alerts from newsflash.com.pk? Send us mail at

editor.newsflash@gmail.com


Copyright 2006 the Newsflash All rights reserved

This site is best viewed at 1024 x 768