Welcome to NEWSFLASH, Your News link to Pakistan and beyond . . .
 

Urdu News Update

 

Newsflash
 

اردو رسائل و جرائد

 

Pakistan's premier  website that covers current affairs and news.

Readers Digest

 

Time magazine 100 most influential persons in 2019

 

Hina Digest

ایک ایسا ملک جہاں وقت کی پابندی کو غیرمہذب سمجھا جاتا ہے

Time Magazine Subscription in Pakistan

 

Reader's Digest

 

 

 

پاکستان میں سیاحت کے فروغ کے لیے صرف غیر ملکیوں کا سہارا کیوں؟

رواں ماہ سیاحت کو فروغ دینے کے لیے اسلام آباد میں حکومت کی جانب سے منعقد کیے گئے دو روزہ پاکستان ٹورزم سمٹ میں جب ایک بھی پاکستانی ولاگر دیکھنے میں نہ آیا تو صارفین نے سوشل میڈیا پر شکوہ کیا۔

 

حکومتِ وقت سے ایک اور شکوہ یہ کیا گیا کہ اجلاس میں صرف غیر ملکی ولاگرز کو کیوں بلایا گیا؟ ایوا زوبیک، ٹریور جیمز، ایلیکس رینلڈز، روزی گبریئل، مارک وینز اور امل لملوم نامی غیر ملکی ولاگر اجلاس کا حصہ بنے۔

اس اجلاس پر کچھ حلقوں کی جانب سے پہلے ہی تنقید کی جا رہی تھی تاہم اس میں اضافہ اس وقت ہوا جب مدعو کی گئی ایک امریکی خاتون ولاگر کو گفتگو کی اجازت نہ دی گئی۔

A Special report on India's attempts to wish Kashmir issue away. Rs 50 in Pakistan

ذیابیطس: کیا ادویات کی بڑھتی قیمتیوں کی وجہ ڈالر کی قدر میں اضافہ ہے؟

 

پاکستان میں موجود lostwithpurpose @ کے نام سے انسٹا گرام اکاؤنٹ چلانے والی امریکی ولاگر ایلیکس رینلڈز نے حال ہی میں فیس بُک پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انھوں نے سمٹ کی انتظامیہ پر الزام عائد کیا کہ تمام غیر ملکی ولاگروں میں سے صرف انھیں سمٹ میں گفتگو کرنے سے اس لیے روکا گیا کیونکہ ان کی باتیں تنقید پر مبنی اور ایجنڈے سے ہٹ کر تھیں۔

I   

 

کیا چینی کمپنی پاکستان میں جاسوسی کر رہی تھی؟ بی بی سی رپورٹ

 

ویڈیو میں ان کا کہنا تھا کہ اگر لوگ سیاحتی اجلاس میں آئیں گے تو اُنھیں پہلے سے ہی پتا ہو گا کہ پاکستان کافی زبردست جگہ ہے تو سورج کو چراغ دکھانے کا کیا فائدہ؟ اس کے برعکس میں نے تنقیدی رویہ اپنانے کا فیصلہ کیا اور آج کل سوشل میڈیا پر پاکستان کی جس طرح کوریج ہو رہی ہے اس کے مستقبل میں ملک کی سیاحت کے لیے خطرناک (ثابت) ہونے (کے موضوع) پر تقریر تیار کی اور اس میں یہ بھی بات کی کہ ہم اس بارے میں کیا کر سکتے ہیں۔

ا

ایلیکس رینلڈز نے تقریباً 15 منٹ دورانیے کی اپنی اس ویڈیو میں ان تمام مشکلات کا تفصیل سے تذکرہ کیا جو غیر ملکی سیاحوں کو پاکستان میں پیش آ سکتی ہیں جس میں پولیس کے رویے سے لے کر ملک کے مختلف علاقوں کی سیاحت کے لیے درکار سرکاری اجازت ناموں کا تذکرہ بھی ہے۔

انھوں نے کہا کہ وہ اجلاس میں اپنی گفتگو میں یہ سب باتیں بتانا چاہتی تھیں تاکہ ان مشکلات کے حل کے لیے حکومت اقدامات کرے تاہم ان کی تقریر کے مسودے کو دیکھ کر انتظامیہ نے ان کو بولنے کی اجازت ہی نہ دی۔

ویڈیو پر حکومتی ردِ عمل

ایلیکس کو پاکستان ٹورزم سمٹ میں گفتگو کا موقع فراہم نہ کرنے کے بارے میں بی بی سی سے بات کرتے ہوئے صوبائی وزیرِ سیاحت عاطف خان کا کہنا تھا کہ اس کانفرنس کی منتظم حکومت نہیں بلکہ ایک نجی کمپنی تھی۔ انتظامات بھی اُن کی طرف سے کیے گئے اور تقریب کا ایجنڈا بھی ان ہی کا تھا۔

ایلیکس کی طرف سے تنقید کی گئی تھی کہ پاکستان کے کچھ علاقوں میں سیاحت کے لیے اجازت نامے کی شرط ختم کرنے کے اعلان کے باوجود عمل درآمد ابھی تک نہیں ہو سکا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ 'کچھ دور دراز علاقے ہیں اور ہو سکتا ہے کہ ان جگہوں پر قائم چیک پوسٹ پر واضع پیغام نہ پہنچا ہو۔ اس سلسلے میں میری آئی جی اور سیکرٹری داخلہ سے بات ہوئی کہ ہر ایک لیول تک واضع پیغام پہنچنا چاہیے۔'

 

Post dated  April 18, 2019

 

Share your views at myopinion@newsflash.com.pk

 

با کما ل لو گو ں کی لا جو ا ب'' یو نیفا ر م''

جلد کی حفاظت

 

 

Want to get news alerts from newsflash.com.pk? Send us mail at

editor.newsflash@gmail.com


Copyright 2006 the Newsflash All rights reserved

This site is best viewed at 1024 x 768