Welcome to NEWSFLASH, Your News link to Pakistan and beyond . . .
 

Urdu News Update

 

Newsflash
 

اردو رسائل و جرائد

 

Pakistan's premier  website that covers current affairs and news.

Readers Digest

Small house for sale in Rawalpindi

Hina Digest

ایک ایسا ملک جہاں وقت کی پابندی کو غیرمہذب سمجھا جاتا ہے

Time Magazine Subscription in Pakistan

 

Reader's Digest

 

 

 

فواد چوہدری: چاند دیکھنے کا تنازع اور حکومتی وزیر کی تجویز

ماہ رمضان کی آمد آمد ہے اور گذشتہ برسوں کی طرح اس سال بھی پاکستان میں چاند کی رویت پر اختلاف کا مسئلہ ایک مرتبہ پھر سر اٹھائے کھڑا ہے۔

 

اس سے متعلق شروع ہونے والی حالیہ بحث کا آغاز وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین نے اپنی ایک ٹویٹ کے ذریعے کیا۔

اس ٹویٹ میں فواد حسین کا کہنا تھا کہ پانچ رکنی کمیٹی قائم کی گئی ہے جس میں سپارکو، محکمہ موسمیات اور سائنس اور ٹیکنالوجی کے ماہرین شامل ہوں گے۔ یہ کمیٹی اگلے دس سال کے چاند، عیدیں، محرم اور رمضان سمیت دیگر اہم تاریخوں کا کیلنڈر جاری کرے گی۔ اس سے ہر سال پیدا ہونے والا تنازع ختم ہو گا۔

 

A Special report on India's attempts to wish Kashmir issue away. Rs 50 in Pakistan

ذیابیطس: کیا ادویات کی بڑھتی قیمتیوں کی وجہ ڈالر کی قدر میں اضافہ ہے؟

 

بی بی سی سے بات کرتے ہوئے فواد حسین کا کہنا تھا کہ ان کی منسٹری اس حوالے سے کل (بروز پیر) نوٹیفیکیشن کا اجرا کر دے گی اور اس کے بعد یہ وفاقی کابینہ پر منحصر ہو گا کہ وہ اس پر عملدرآمد کب سے شروع کروانے کا فیصلہ کرتی ہے۔

جب ان سے پوچھا گیا کہ آیا اس معاملے پر انھوں نے علما حضرات سے مشاورت کی ہے تو ان کا کہنا تھا کہ علما خود اس بارے میں ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہیں اور چاند دوربین کی مدد سے دیکھتے ہیں مگر علما کی ہر معاملے پر ایک مخصوص رائے ہوتی ہے اس کو لے کر تو نہیں چلا جا سکتا۔

 

 

کیا چینی کمپنی پاکستان میں جاسوسی کر رہی تھی؟ بی بی سی رپورٹ

 

بعد ازاں اپنی ایک اور ٹویٹ میں انھوں نے کہا کہ یہ فیصلہ کہ ملک کیسے چلنا ہے مولانا پر نہیں چھوڑا جا سکتا، اس رو سے پاکستان کا قیام ہی عمل میں نہ آتا کیونکہ تمام بڑے علما تو پاکستان کے قیام کے مخالف تھے اور جناح صاحب کو کافر اعظم کہتے تھے، آگے کا سفر مولویوں نے نہیں نوجوانوں نے کرنا ہے اور ٹیکنالوجی ہی قوم کو آگے لے جا سکتی ہے۔

 آخر میں وہی کرنا پڑے گا جو مولوی کہتا ہے

علامہ شیخ شفا نجفی کا کہنا تھا کہ اس کام کے لیے رویتِ ہلال کمیٹی موجود ہے جس میں تمام مکاتب فکر کے علما کی نمائندگی ہے اور اس کی موجودگی میں مزید کسی کمیٹی کی ضرورت سمجھ سے بالاتر ہے۔

ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ فقہ میں چاند کی رویت معلوم کرنے کےچار طریقے ہیں۔

پہلا: آپ اپنی آنکھوں سے چاند خود دیکھیں، دوسرا: چاند نظر نہیں آیا اور گذشتہ مہینے کے 30 دن مکمل ہو چکے ہیں، تیسرا: دو عادل افراد جن کی اقتدا میں نماز ادا کی جا سکتی ہو وہ اس حوالے سے ایک ہی طرح کی گواہی دیں اور چوتھا: اتنی کثیر تعداد میں عام لوگ آ کر گواہی دیں کہ آپ کو اطمینان ہو جائے۔

 

 

Post dated  May 6, 2019

 

Share your views at myopinion@newsflash.com.pk

 

با کما ل لو گو ں کی لا جو ا ب'' یو نیفا ر م''

جلد کی حفاظت

 

 

Want to get news alerts from newsflash.com.pk? Send us mail at

editor.newsflash@gmail.com


Copyright 2006 the Newsflash All rights reserved

This site is best viewed at 1024 x 768